• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جہیز کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

استفتاء

السلام علیکم محترم مفتی صاحب  ؛

1۔ جہیز کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟2۔ نیز دور حاضر  میں والدین اپنی بیٹی کو کس قدر جہیز دے سکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ضرورت کے مطابق جہیز دینا جائز ہے ۔ اور اگر اولاد کے ساتھ حسن سلوک کی نیت سے دیا جائے تو باعث ثواب بھی ہے ۔

2۔ اپنی مالی حیثیت اور بیٹی کی ضرورت کو ملحوظ  رکھتے ہوئے ضرورت کی اشیاء دے سکتے ہیں تاہم  نہ تو جہیز دینے میں غلو (ہمت سے زیادہ جہیز دینا ) سے کام لیا جائے اور نہ جہیز کی وجہ سے بیٹیوں کو وراثت سے محروم کیا جائے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved