• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جنازہ کے موقع پر میت کا منہ دیکھنا

  • فتوی نمبر: 5-178
  • تاریخ: 08 اکتوبر 2012
  • عنوانات:

استفتاء

نماز جنازہ کے بعد یا نمازجنازہ سے پہلے میت کا منہ دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

میت کا چہرہ دیکھنا جبکہ نامحرم نہ ہو فی نفسہ جائز ہے البتہ اگر اس کی وجہ سے تدفین میں تاخیر ہوتی ہوتو پھر مکروہ ہے۔

چنانچہ اگر جنازے کا وقت متعین ہو تو اس سے پہلے  پہلے چونکہ چہرہ دیکھنے کی وجہ سے تاخیر نہیں ہوتی اس لیے جائز ہوگا اور نماز جنازہ کے بعد اگر تاخیر کا باعث ہو مثلاً دیکھنے والے زیادہ ہوں تو ایسی صورت میں مکروہ ہوگا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved