- فتوی نمبر: 54-10
- تاریخ: 03 جون 2017
- عنوانات: عبادات
استفتاء
جنازے میں درود اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت و سلمت وباركت ورحمت وترحمت …. اکثر پڑھتے ہیں کیا اس کے علاوہ دورد ابراہیمی پڑھا جا سکتا ہے اور درود ابراہیمی پڑھنا افضل ہے یا مذکورہ درود؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جنازے میں بھی درود ابراہیمی یعنی نماز والا درود پڑھنا افضل ہے۔
فتاویٰ شامی (3/103) میں ہے:
تحت قوله (كما في التشهد) أي المراد الصلاة الإبراهيمية التي يأتي بها المصلي في قعدة التشهد.
أيضاً (3/197):
والحاصل أن الترحم بعد التشهد لم يثبت وإن كان قد ثبت في غيره فكان جائزاً في نفسه.
عمدۃ الفقہ (2/519) میں ہے:
’’بہتر یہ ہے کہ وہی دونوں درود پڑھے جو نماز کے اخیر قعدہ میں پڑھے جاتے ہیں اور درود ابراہیمی کے نام سے موسوم ہیں۔‘‘
© Copyright 2024, All Rights Reserved