- فتوی نمبر: 31-69
- تاریخ: 03 مئی 2025
- عنوانات: عبادات > نماز > جمعہ کی نماز کا بیان
استفتاء
جمعہ کی نماز کے لیے جو پہلے وقت میں جانے کے باعث ثواب ہے وہ کس وقت حاصل ہوگا؟ ہمارے علاقے میں امام صاحب آجکل پونے بارہ بجے بیان شروع کردیتے ہیں اور نماز پونے ایک بجے پڑھتے ہیں ، پہلی اذان بارہ بج کر پچیس منٹ پر دیتے ہیں اب حدیث پاک میں پہلے وقت جمعہ کے لیے جانے والے کے لیے جس ثواب کا ذکر ہے یعنی اونٹ ذبح کرنے کا۔ وہ کب ملے گا ،پونے بارہ بجے یا بارہ بج کر پچیس منٹ سے پہلے یا امام صاحب کے خطبے کے آغاز سے پہلے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس بارے میں مختلف اقوال ہیں تاہم اکثر حضرات کا قول یہ ہے کہ اونٹ کے صدقے کے ثواب کی ابتداء سورج طلوع ہونے کے بعد سے ہوتی ہے لہٰذا سورج طلوع ہونے کے بعد جو پہلے آئے گا وہ اس ثواب کا مستحق ہوگا۔
بذل المجہود (2/565) میں ہے:
والمراد بالرواح الذهاب أول النهار، وفي المسألة خلاف مشهور، فمذهب مالك وكثير من أصحابه والقاضي حسين وإمام الحرمين من أصحابنا أن المراد بالساعات ههنا لحظات لطيفة بعد زوال الشمس، والرواح عندهم بعد الزوال، وادعوا أن هذا معناه في اللغة، ومذهب الشافعي وجماهير العلماء استحباب التبكير إليها أول النهار، والساعات عندهم من أول النهار
شرح النووی علی مسلم (6/135) میں ہے:
وجماهير أصحابه وبن حبيب المالكي وجماهير العلماء استحباب التبكير إليها أول النهار والساعات عندهم من أول النهار والرواح يكون أول النهار وآخره قال الأزهري لغة العرب الرواح الذهاب سواء كان أول النهار أو آخره أو في الليل وهذا هو الصواب الذي يقتضيه الحديث والمعنى لأن النبي صلى الله عليه وسلم أخبر أن الملائكة تكتب من جاء في الساعة الأولى وهو كالمهدي بدنة ومن جاء في الساعة الثانية ثم الثالثة ثم الرابعة ثم الخامسة وفي رواية النسائي السادسة فإذا خرج الإمام طووا الصحف ولم يكتبوا بعد ذلك أحدا ومعلوم أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يخرج إلى الجمعة متصلا بالزوال وهو بعد انفصال السادسة فدل على أنه لا شيء من الهدي والفضيلة لمن جاء بعد الزوال ولأن ذكر الساعات إنما كان للحث في التبكير إليها والترغيب في فضيلة السبق وتحصيل الصف الأول وانتظارها والاشتغال بالتنفل والذكر ونحوه وهذا كله لا يحصل بالذهاب بعد الزوال ولا فضيلة لمن أتى بعد الزوال لأن النداء يكون حينئذ ويحرم التخلف بعد النداء والله أعلم واختلف أصحابنا هل تعيين الساعات من طلوع الفجر أم من طلوع الشمس والأصح عندهم من طلوع الفجر ثم إن من جاء في أول ساعة من هذه الساعات ومن جاء في آخرها مشتركان في تحصيل أصل البدنة والبقرة والكبش ولكن بدنة الأول أكمل من بدنة من جاء في آخر الساعة وبدنة المتوسط متوسطة
غنیۃ المتملی (559) میں ہے:
والجمهور على ان المراد الساعات النهارية وان المقرب للبدنة من راح فى اول النهار من طلوع الشمس وهو الاظهر او من طلوع الفجر.
حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح(ص:517) میں ہے:
وقال الجمهور والمراد ساعات اليوم والليلة المنقسمة إلى أربعة وعشرين جزءا فاستحبوا التبكير اليها واختلف في أول الوقت فقيل من طلوع الشمس ليكون ما قبله من طلوع الفجر زمان غسل وتأهب قال البرهان الحلبي وهو الأظهر وذكر الساعات للحث على التبكير إليها والترغيب في فضلة السبق وتحصيل الصف الأول وانتظارها والاشتغال بالنفل والذكر قبلها
بہشتی زیور (ص:928) میں ہے:
جامع مسجد میں بہت سویرے جائے جو شخص جتنے سویرے جائے گا اسی قدر اس کو ثواب زیادہ ملے گا۔نبی صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن فرشتےدروازے پر اس مسجد کے جہاں جمعہ پڑھا جاتا ہے کھڑے ہوتے ہیں اور سب سے پہلے جو آتا ہے اس کو پھراس کے بعد دوسرے کو اسی طرح درجہ بدرجہ سب کا نام لکھ لیتے ہیں اور سب سے پہلے جو آیا اس کو ایسا ثواب ملتا ہے جیسے اللہ تعالی کی راہ میں اونٹ قربانی کر نیوالے کو اس کے بعد پھر جیسے گائے کی قربانی کرنے میں۔ پھر جیسے اللہ تعالیٰ کے واسطے مرغ ذبح کرنے میں۔ پھر جیسے اللہ تعالی کی راہ میں کسی کو انڈا صدقہ دیا جائے پھر جب خطبہ ہونے لگتا ہے تو فرشتے وہ دفتر بند کر لیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں ۔
مسائل بہشتی زیور (1/290) میں ہے:
جامع مسجد میں بہت سویرے جائے جو شخص جتنے سویرے جائے گا اسی قدر اس کو ثواب زیادہ ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved