• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کاروباری حضرات کا باری باری جمعہ ادا کرنا

استفتاء

جمعہ کے دن بازار میں ایسے لوگوں کے لئے جو کہ سفید پوش ہوں مناسب قیمت پر اچھی چیز مل جاتی ہے۔ جیسا کہ کپڑوں کے کٹ پیس وغیرہ جو کہ دکان میں پورے ہفتے اچھے تھان سے بچے ہوئے ہوتے ہیں کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں۔ مگر جمعہ کے اوقات ( نماز جمعہ) میں خرید و فروخت سے شریعت سختی کے ساتھ منع کرتی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم اگر دو یا تین افراد دکان میں ہیں تو باری باری نماز جمعہ ادا کر لیتے ہیں جیسا کہ بہاولپور کے مرکزی بازار میں تین مختلف اوقات میں نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے۔ تو کیا ایسی صورت میں خریداری کی جاسکتی ہے؟ کیا شریعت اس کی اجازت دیتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت اور نمازوں میں تو اختیار کرسکتے ہیں۔ جمعہ کی نماز میں نہیں۔ لہذا جس شخص پر جمعہ واجب ہو اس کے لیے زوال کا وقت ہوتے ہی جمعہ کی نماز ادا کرنے تک کاروبار میں لگنا مکروہ ہے۔ اس لیے دکانداروں کو چاہیے کہ اول وقت میں ہونے والی نماز تک کچھ وقت کے لیے کاروبار بند کر کے نماز کا اہتمام کریں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved