- فتوی نمبر: 4-363
- تاریخ: 26 نومبر 2011
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
*** میں گذشتہ دنوں ایک دوا ساز ادارے گیلیکسی فارما کی جانب سے ایک استفتاء موصول ہوا، جس میں انہوں نے اپنی مصنوعات میں سے ہرنی کے مریض کو آپریشن کے بعد لگائی جانے والی جھلی ( Biodesign Gernia Graft) کا ذکر کیا جسے وہ امریکہ سے درآمد کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جھلی خنزیر کی آنت کے ایک خاص جزو سے حاصل کی جاتی ہے۔ مذکورہ بالا ادارے نے اس جھلی کے استعمال کے بابت دریافت کیا ہے، بندہ نے بحمداللہ اس سوال کا جواب مرتب کیا اور شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں پیش کیا۔ حضرت والا نے اس جواب کی تصویب فرمائی، تاہم ساتھ ہی یہ بات بھی ارشاد فرمائی کہ یہ سوال اور جواب حضرت مولانا مفتی عبد الواحد صاحب دامت برکاتہم کی خدمت میں بھی مشورہ کے لیے بھیج دیا جائے تاکہ حضرت والا بھی اپنی ماہرانہ رائے اور اس دوا کی اہمیت و ضرورت سے آگاہ فرمادیں کہ آیا یہ دوا واقعتا اس قدر ضروری اور مفید ہے جتنا کہ سوال میں مذکورہ ہے یا اس مرض سے متعلق اب تک دستیاب دوائیں بھی کافی و شافی ہے۔
حضرت والا کی خدمت اقدس میں گذارش ہے کہ اس خظ کے ساتھ منسلکہ سوال ، اس سے متعلق کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل کردہ معلومات اور جواب کو ملاحظہ فرما کر اپنی رائے سے مطلع فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہاں بعض ماہر سرجنوں سےمشورہ کیا تو ان کی رائے یہ تھی کہ ہرنیا کے آپریشن میں جو مصنوعی میش ورک اب تک استعمال ہور ہا ہے اس کے نتائج تسلی بخش ہیں، مثلاً لگ بھگ 95- 96 فیصد اور انفیکشن کا بھی تسلی بخش توڑ ہو جاتا ہے۔ ان نتائج اور مشاہدہ کی روشنی میں خنزیر سے بنائے ہوئے میشن ورک کی ضرورت نہیں۔ ان سرجن کی طرف سے ابھی تحریر نہیں ملی جب بھی مل گئی تو اس کی کاپی آپ کو روانہ کر دی جائے گی۔ اس لیے خنزیر والے کی درآمد اور خرید و فروخت جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved