- فتوی نمبر: 83-27
- تاریخ: 25 جون 2022
- عنوانات: عقائد و نظریات > اسلامی عقائد
استفتاء
کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ قبر میں شفاعت کا عقیدہ رکھنا کیسا ہے؟ یعنی نبی پاک علیہ السلام قبر میں شفاعت کرتے ہیں؟
وضاحت مطلوب ہے: نبی پاک ﷺ کی شفاعت سے کیا مراد ہے؟ کیا یہ کہ جب مؤمن قبر میں چلا جائے تو نبی علیہ السلام شفاعت فرماتے ہیں یا آپ ﷺ کی قبر مبارک کے پاس جب کوئی جائے اور شفاعت طلب کرے تو آپ علیہ السلام شفاعت کرتے ہیں؟
جواب وضاحت: مؤمن جب قبر میں جائے تو آپ علیہ السلام شفاعت فرمانے قبر میں آتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری معلومات کی حد تک قبر میں نبی پاک ﷺ کا شفاعت کے لیے آنا کسی دلیل سے ثابت نہیں ، لہٰذا ایسا عقیدہ رکھنا درست نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved