• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

استفتاء

سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا باقی رہتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا ۔

توجیہ: نشہ آور چیز سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے لیکن اس میں یہ شرط ہے کہ نشہ اس قدر ہو کہ اچھی طرح آدمی چل نہ سکے اس کے قدم ادھر ادھر بہکتے اور ڈگمگاتے ہوں اور سگریٹ میں اس درجے کا نشہ نہیں ہوتا لہذا سگریٹ سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔

ہندیہ (1/12) میں ہے:

(‌ومنها ‌الإغماء والجنون والغشي والسكر) ………. والسكر في هذا الباب أن لا يعرف الرجل من المرأة عند بعض المشايخ وهو اختيار الصدر الشهيد والصحيح ما نقل عن شمس الأئمة الحلواني أنه إذا دخل في بعض مشيته تحرك كذا في الذخيرة

فتاویٰ حقانیہ (2/517) میں ہے:

 دیگر نواقض کےعلاوہ وضو ہر اس چیز سے بھی ٹوٹ جاتا ہے جس میں نشہ ہو اور چونکہ نسوار اور سگریٹ میں نشہ کی وہ کیفیت نہیں جس کا اعتبار فقہانے کیا ہے لہذا ان دونوں سے وضو نہیں ٹوٹتا البتہ بدبو کے ازالہ کے لیے منہ ضرور دھونا چاہیے یعنی کلی وغیرہ کر لینی چاہیے۔

مسائل بہشتی زیور (ص:55) میں ہے:

وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان :

6۔بے ہوشی جنون اور نشہ: اگر بے ہوشی ہو گئی  ………….ایسے ہی اگر تمباکو وغیرہ کوئی نشے کی چیز کھا لی اور اتنا نشہ ہو گیا کہ اچھی طرح چلا نہیں جاتا اور قدم ادھر ادھر بہکتا اور ڈگمگاتا ہے تو بھی وضو جاتا رہا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved