- فتوی نمبر: 35-243
- تاریخ: 29 مئی 2026
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان > حج و عمرہ کے فضائل
استفتاء
جس طرح حرم کے اندر ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے پڑھنے کے ثواب کے برابر ہے۔ کیا اسی طرح حدود حرم کے اندر جو منیٰ میں قربانیاں ہوتی ہیں تو ایک قربانی کرنے سے ایک قربانی کا ثواب ملے یا ایک لاکھ قربانیوں کا ثواب ملے گا ؟
ایک قربانی تو حاجی وہ کرتے ہیں جو دم شکر ہوتا ہے جو احرام کھولنے کے لیے ہوتی ہے اور دوسری جو نفلی قربانی ہم کرتے ہیں یا جو سنت قربانی کرتے ہیں وہ کریں تو کیا ایک لاکھ قربانی کا ثواب ہمیں ملے گا یا صرف ایک قربانی کا ثواب ملے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایک لاکھ قربانی کا ثواب ملے گا۔
المستدرک علی الصحیحین للحاکم (رقم الحدیث: 1692) میں ہے:
عن زاذان، قال: مرض ابن عباس مرضا شديدا، فدعا ولده فجمعهم فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «من حج من مكة ماشيا حتى يرجع إلى مكة كتب الله له بكل خطوة سبع مائة حسنة، كل حسنة مثل حسنات الحرم» قيل: وما حسنات الحرم؟ قال: «بكل حسنة مائة ألف حسنة» هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه “
ترجمہ :حضرت زاذانؓ فرماتے ہیں کہ حضرت( عبداللہ) ابن عباس رضی اللہ عنہ شدید بیمار ہوئے تو انہوں نے اپنے تمام بچوں کو بلا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سنایا جو: شخص مکہ سے پیدل حج کو جائے اور پیدل ہی واپس آئے اللہ تعالی اس کے لیے ہر قدم کے بدلے سات سونیکیاں لکھتا ہے، ان میں سے ہر نیکی حرم کی نیکیوں کے برابر ہوگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: حرم کی نیکی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ہر نیکی کے بدلے ایک لاکھ نیکی کا ثواب ہے۔
مرقاۃ المفاتیح (2/359) میں ہے:
قيل: ورد عن ابن عباس أن حسنات الحرم كلها الحسنة بمائة ألف. وأجيب: بأن حسنة الحرم مطلقا بمائة ألف……….. ثم المضاعفة لا تختص بالصلاة بل تعم سائر الطاعات، وبه صرح الحسن البصري فقال: صوم يوم بمكة بمائة ألف، وصدقة درهم بمائة ألف، وكل حسنة بمائة ألف. وورد فيه حديث بسند حسن خلافا لمن ضعف: «إن حسنات الحرم كل حسنة بمائة ألف حسنة» . وروى ابن ماجه خبر: «من أدرك شهر رمضان بمكة فصامه وقام فيه ما تيسر كتب له مائة ألف شهر رمضان فيما سواه
غمزۃ عیون البصائر (4/65) میں ہے:
وأما تفضيل الحرم على مسجد المدينة لقوله صلى الله عليه وسلم: صلاة في مسجدي هذا تعدل الف صلاة فيما سواه الا المسجد الحرام فالمسجد الحرام جميع الحرم وحسنات الحرم كل حسنة بمائة الف حسنة
شامی (3/625) میں ہے:
وجاءت أحاديث تدل على تفضيل ثواب الصوم وغيره من القربات بمكة إلا أنها في الثبوت ليست كأحاديث الصلاة فيها
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved
