• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا K1 گیم کھیل کر پیسہ کمانا جائز ہے؟

استفتاء

کیا K1 گیم کھیل کر پیسہ کمانا جائز ہے؟

تنقیح از مجیب: مذکورہ ایپلی کیشن  کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق مذکورہ ایپلی کیشن میں کمائی کے متعدد طریقے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل  ہے:

1۔ اس ایپلی کیشن میں کمائی کے لیے اکاؤنٹ بنا کر رجسٹریشن کی جاتی ہے اور پھر اپنے ایزی پیسہ یا جاز کیش اکاؤنٹ سے اس میں رقم ٹرانسفر کی جاتی ہے اور اس کے بعد گیم کھیلتے ہوئے شرط لگائی جاتی ہے  کہ اگر اکاؤنٹ ہولڈر گیم  جیت جاتا ہے تو اس  کولگائی ہوئی رقم دگنی ہوکر ملتی ہے بصورت دیگر اس کی لگائی ہوئی رقم ڈوب جاتی ہے۔

2۔ دیگر افراد کو  اس گیم میں اکاؤنٹ بنانے کی دعوت دی جاتی ہے اور وہ جب  اکاؤنٹ بناکر اس گیم میں پیسے جمع کرواتے   ہیں تو اس دعوت دینے والے کو اس  کی کمیشن ملتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گیم ایک لایعنی مشغلہ ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے چاہے اس میں مزید  کوئی خرابی نہ ہو۔ جبکہ K1 گیم میں  جوئے پر مشتمل ہونے اور دوسرے لوگوں کو جوئے کی دعوت دے کر پیسے کمانے کی خرابی بھی ہے۔ اس لیے یہ گیم کھیلنا اور اس سے پیسے کمانا ناجائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved