• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا مسبوق اپنی نماز ادا کرنے کے لیے ثناء پڑھے گا؟

استفتاء

اگر ہم جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں اور پہلی رکعت چھوٹ جائے تو جب اسے پورا کرنے کے لیے کھڑے ہوں گے تو کیا ثنا پڑھیں گے یا سورت فاتحہ سے شروع کریں گے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں سورہ فاتحہ سے پہلے ثنا پڑھیں گے ۔مسبوق اپنی فوت شدہ نماز کے ادا کرنے میں منفرد ہوتا ہے لہذا وہ ثناء(سبحانک اللھم الخ)اور تعوذ (اعوذ باللہ الخ)اورقراء ت پڑھے اس لیے کہ وہ قراء ت کے حق میں اس کی شروع کی رکعت ہو گی۔ (عمدۃ الفقہ221/2)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved