• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لے پالک بچی کے نکاح پر لے پالک باپ کا نام لے کر نکاح کرنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک لڑکی کا نکاح ہوا نکاح میں اس کا نام کے ساتھ اس کے موجودہ باپ جس نے اسے لے کر پالا ہے کا نام لیا گیا ۔جبکہ اس کے ٹوٹل ڈاکومینٹ اسی باپ کی طرف منسوب ہیں تو کیا اس کا نکاح منعقد ہو گیا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نکاح میں گواہوں کے سامنے منکوحہ کی پہچان ضروری ہے ۔جب گود لینے والے کا نام لینے سے پہچان ہو جائے تو نکاح صحیح ہونے کے لیے یہی کافی ہے ۔اصل والد کا نام لینا ضروری نہیں ،نہ اس سے نکاح کی صحت پر کوئی اثر پڑے گا۔یہ علیحدہ بات ہے گود لینے والے کا نام باپ کی جگہ لکھنا جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved