- فتوی نمبر: 13-319
- تاریخ: 09 فروری 2019
- عنوانات: عبادات > طہارت > تیمم کا بیان
استفتاء
گھروں کی دیواروں پر لگے ہوئے ماربل پر تیمم جائز ہے؟ جبکہ ان کو لگانے کے بعد پالش بھی کیا جاتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ماربل چونکہ زمین کی جنس میں سے ہے ، اور ہماری معلومات کے مطابق پالش بھی رگڑائی کے بعد ختم ہو جاتی ہے اور اس پر چمک کی وجہ وہ اس کی اپنی سطح کا املس ہونا ہے لہذا اس پر تیمم کرنادرست ہے ، بشرطیکہ ماربل پر کوئی ایسی چیز نہ لگائی گئی ہوجوزمین کی جنس سے نہ ہو،مثلا پلاسٹک یاشیشے وغیرہ کی تہہ نہ ہو۔
در مختار (1/240) میں ہے:
(تيمم) …. (…. بمطهر من جنس الأرض و إن لم يكن عليه نقع) ….. ( فلا يجوز ) ۔۔۔۔۔۔ ولا (بمنطبع ) كفضة وزجاج ( ومترمد ) بالاحتراق إلا رماد الحجر فيجوز كحجر مدقوق أو مغسول وحائط مطين أو مجصص..
© Copyright 2024, All Rights Reserved