• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مدینہ سے حج افراد کے لیے احرام باندھنا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ ہم پاکستان سے حج تمتع کر نیت سے عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ مکرمہ آئے اور عمرہ کرکے احرام اتار دیا ۔اس وقت ہم مدینہ منورہ میں ہیں او یہاں سے ہم نے سترہ اگست بروز جمعہ (یعنی سعودی عرب کی تاریخ کے مطابق پانچ یا چھ ذی الحجہ ) کی شام کو مکہ مکرمہ جانا ہے اور سات ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ سے حج کا احرام باندھ کرمنی جانا ہے۔اگر جمعہ سترہ اگست کو سعودی عرب میں ٹھ ذی الحجہ ہو اور ہم مدینہ منورہ سے عمرہ کا احرام باندھ کر جائیں تو ہمارے پاس عمرہ کرکے دوبارہ حج کا احرام باندھنے کے لیے وقت بہت کم ہو گا اور مکہ مکرمہ میں رش بہت زیادۃ ہو گا تو کیا اس صورت میں ہم مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے حج افراد کا احرام باندھ سکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

باندھ سکتے ہیں ۔تفصیل کے لیے دیکھئے :مسنون حج وعمرہ ص 98مدلل ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب دامت برکاتھم العالیہ مطبوعہ مجلس نشریات اسلام کراچی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved