• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

” من بقلهاوقثائها وفومهاوعدسها وبصلها” کا ترجمہ

استفتاء

سورۃ البقرہ آیت نمبر   12 میں ” من بقلهاوقثائها وفومهاوعدسها وبصلها”  کا  ترجمہ مولانا مودودی نے اس طرح کیا ہے۔

"ساگ ترکاری گیہوں لہسن پیاز دال”  وغیرہ

اور مولانا محمود الحسن نے اس طرح ترجمہ کیا ہے ”

ترکاری ککڑی گیہوں  مسور پیاز    ” مولانا مودودی کے ترجمہ میں 6 الفاظ ہیں اور متن میں 5 الفاظ ہیں اور محمود الحسن کے ترجمہ میں 5 الفاظ ہيں۔ کونسا ترجمہ تحت الفظ صحیح ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مولانا محمود الحسن صاحب کا تحت اللفظ ترجمہ صحیح ہے ۔ مودودی صاحب نے تحت اللفظ ترجمہ نہیں کیا۔ چنانچہ جس آیت کے متعلق سوال کیا گیا ہے اس میں بھی لفظ "قثاء  "کا ترجمہ کیا ہی نہیں اور لغت میں جن الفاظ کے دو مطلب ذکر ہیں ترجمے میں ان دونوں کو ذکر کر دیا ہے مثلا لفظ "بقل” کے لغت میں دو مطلب ذکر ہیں ۔ ۱۔ ساگ ۲ ترکاری ۔ اسی طرح لفظ "فوم” کے دو مطلب ذکر ہیں۔ ۱۔ گیہوں ۲۔لہسن ۔ اس آیت کے ترجمہ میں مودودی صاحب نے دونوں کو ذکر کر دیا اور "قثاء  "کے ترجمہ کو چھوڑ دیا۔اس لیے متن کے الفاظ پانچ  اور ترجمہ کے چھ ہو گئے ۔ ایسا اس وجہ سے ہوا کہ مودودی صاحب نے اپنی تفسیر کے دیباچہ میں خود ذکر کیا ہے کہ انہوں نے لفظی ترجمہ کی پابندی نہیں کی بلکہ آزاد ترجمانی کا طریقہ اختیار کیا ہے ۔

مزید برآں مودودی صاحب نے خود اعتراف کیا ہے کہ مولانا محمود الحسن صاحب نے  تحت اللفظ ترجمہ کے کام کو بخوبی انجام دیا ہے ۔ چنانچہ لکھتے ہیں:

"میں نے اس کتاب میں ترجمے کا طریقہ چھوڑ کر آزاد ترجمانی کا طریقہ اختیار کیا ہے ۔ اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں پابندیِ لفظ کے ساتھ قرآن مجید کا ترجمہ کرنے کو غلط سمجھتا ہوں ۔بلکہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ جہاں تک ترجمہ قرآن کا تعلق ہے یہ خدمت اس سے پہلے متعدد بزرگ بہترین طریقے پر انجام دے چکے ہیں اور اس راہ میں اب کسی مزید کوشش کی ضرورت باقی نہیں رہی ۔ فارسی میں حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کا ترجمہ اور اردو میں شاہ عبد القادر صاحب ،شاہ رفیع الدین صاحب ،مولانا محمود حسن صاحب،مولانا اشرف علی صاحب اور حافظ فتح محمد صاحب جالندھری کے تراجم اُن اغراض کو بخوبی پورا کر دیتے ہیں جن کے لیے ایک لفظی ترجمہ درکار ہوتا ہے۔ ”

مصباح اللغات ميں ہے :

بقل : سبزی ،ترکاری ،

قثاء : ککڑی

فوم : گیہوں ،لہسن

عدس : مسور

بصل: پیاز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved