- فتوی نمبر: 34-40
- تاریخ: 02 ستمبر 2025
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز پڑھنے کا طریقہ
استفتاء
مسجد میں اسپیکر میں نماز پڑھانا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اسپیکر میں نماز پڑھانا جائز ہے۔
آپ کے مسائل اور ان کا حل (3/398) میں ہے:
سوال: میری مسجد میں گزشتہ دنوں ایک مولانا صاحب باہر سے تشریف لائے انہوں نے وعظ اور خطبہ وغیرہ تو لاؤڈ اسپیکر پر دیا مگر نماز پڑھاتے وقت کہنے لگے کہ نماز میں اس کا استعمال ناجائز ہے ان کی یہ منطق ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ جس لاؤڈ اسپیکر پر تھوڑی دیر پہلے انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی تلاوت کی جس پر وعظ و تبلیغ کی اب وہی لاؤڈ اسپیکر ناجائز کیسے ہو گیا؟ ہم لوگ تو بچپن سے اب تک اس پر نماز پڑھتے آ رہے ہیں اور ہم نے یہ بھی سن رکھا ہے کہ بڑے بڑے علمائے دین نے اس کو جائز قرار دیا ہے مگر وہ مولانا صاحب اسے ناجائز کیسے کہہ رہے تھے؟ یہ بات ہماری سمجھ سے باہر ہے۔
جواب: نماز میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال عام اہل علم کے نزدیک جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved