- رابطہ: 3082-411-300 (92)+
- ای میل: ifta4u@yahoo.com
- فتوی نمبر: 25-395
- تاریخ: جولائی 17, 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات, مہر و نان نفقہ, نکاح کا بیان
استفتاء
آج کے دور میں مہر فاطمی کی مقدار کیا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مہر فاطمی کی مقدار 131 تولے 3 ماشہ (یعنی 1.527 کلو) چاندی ہے۔
فقہ اسلامی (صفحہ 57) میں ہے:’’حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا (سوائے حضرت امِ حبیبہ رضی اللہ عنہا کے) مہر 500 درہم یعنی ایک سو اکتیس تولہ تین ماشہ (یعنی 1.527کلو) چاندی تھی۔‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved