• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مہر کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ مقدار کیا ہے؟

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ آج کل شرعی حق مہر کتنا چل رہا ہے یعنی شرعا مہر کی کم از کم مقدار اور زیادہ سے زیادہ مقدار کتنی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ (30.55گرام) چاندی یا اس کی قیمت ہے، اور مہر کی زیادہ سے مقدار کی کوئی حد مقرر نہیں جتنا چاہیں مقرر کر لیں لیکن بہت زیادہ مہر مقرر کرنا اچھا نہیں ہے۔

عالمگیری (302/1) میں ہے:أقل المهر عشرة دراهم … وغير الدراهم يقوم مقامها باعتبار القيمة وقت العقد في ظاهر الرواية.درمختار مع ردالمحتار (222/4)میں ہے:(وتجب) العشرة (إن سماها أو دونها و) يجب (الأكثر منها إن سمى) الأكثر(قوله ويجب الأكثر) أي بالغا ما بلغ فالتقدير بالعشرة لمنع النقصان.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved