استفتاء
نماز جنازہ میں میت کے اوپر قل شریف کی چادر ڈالنی چاہیے یا نہیں ؟کیونکہ میں اس طرح بے ادبی سمجھتا ہوں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آیات قر آنیہ کے احترام کے خلاف ہونے کی وجہ سے ایسی چادر میت کے اوپر ڈالنا جائز نہیں ہے۔ (بحوالہ:فتاوی محمودیہ8/540)۔