- فتوی نمبر: 26-383
- تاریخ: 01 جولائی 2026
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک آدمی انتقال کر گیا 3 بیٹیاں اور 3 پوتیاں چھوڑ گیا اور اس کے 4 سگے بھتیجے اور 1 سگی بھتیجی ہے ۔ اس مسئلہ کو حل کر دیں۔
تنقیح:میت کے والدین اور بیوی اور بہن بھائی سب میت سے پہلے ہی فوت ہو چکے ہیں بس یہی وارث زندہ ہیں جو لکھے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں میت کے کل ترکہ کے36حصے کئے جائیں گے جن میں سے ہر بیٹی کو8 حصے اور ہر بھتیجے کو 3 حصے دیئے جائیں گے اور میت کی بھتیجی اور پوتیاں محروم ہو ں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved