- فتوی نمبر: 12-107
- تاریخ: 22 مئی 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > سنت اور نفل نمازوں کا بیان
استفتاء
حضرت نمازوں کے نوافل میں دوسری نیت بھی کرسکتے ہیں جیسے ظہر کے دونفل اس میں صلاۃ التوبہ،صلوۃ الشکر، صلوۃ النذر صلوۃ الحاجہ ،صلوۃ لایصال الثواب اور صلوۃ الظہر وغیرہ ایک ہی دو نفل میں نیت کر سکتے ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایک نفل نماز میں دیگر نوافل کی نیت کر سکتے ہیں البتہ نفل کے ضمن میں فرض یا واجب کی نیت کرنے سے نفل نہ ہوں گے، جس فرض یا واجب کی نیت کی ہے وہ ہو جائے گا۔
فی حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح(216):
ونال ثواب الکل…وکذا یصح لو نوی نافلتین ، اواکثر کمالو نوی تحية مسجد وسنة وضوء وضحی وکسوف والمعتمد ان العبادات ذات الافعال یکتفی بالنیة فی اولها ولایحتاج الیها فی کل جزء اکتفاء بها علیها…
وفی شرح الحموی علی الاشباہ والنظائر(1/110):
فان نوی الظهروالتطوع قال ابویوسف ؒ تجزیه عن المکتوبة ویبطل التطوع۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved