• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نمازاوبین کا طریقہ اوررکعات

استفتاء

نماز اوابین کا طریقہ بتا دیں کیسے نیت کرنی ہے؟ مغرب کی سات رکعت پڑھ کر پڑھنی ہے یا پھر کیسے پڑھنی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مغرب کے فرض اور دو سنتوں کے بعد کم سے کم چھ رکعات اور زیادہ سے زیادہ بیس رکعات پڑھنی ہے۔

نیت عام نفل نماز کی طرح کرنی ہے ،صرف ذہن میں ہونا چاہیے کہ اوابین کی نماز پڑھتا/ پڑھتی کرتی ہوں۔

مسائل بہشتی زیور جلد نمبر 1 صفحہ 283 میں ہے:

اوابین کی نماز

مغرب کے فرض اور سنتوں کے بعد کم سے کم چھ رکعتیں اور زیادہ سے زیادہ بیس رکعتیں پڑھے بعض نے سنت ملا کر چھ شمارکی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved