- فتوی نمبر: 30-234
- تاریخ: 05 اگست 2023
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز جنازہ و میت کے احکام
استفتاء
(1) نمازِ جنازہ کی دوسری یا تیسری تکبیر کے بعد نماز جنازہ میں شامل ہونے کا کیا طریقہ ہے؟(2) اور بقیہ نماز جنازہ کی تکمیل کیسے کی جائے گی ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1)مذکورہ صورت میں نماز جنازہ میں شریک ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ شریک ہونے والا شخص امام کی اگلی تکبیر کا انتظار کرے جب امام اگلی تکبیر کہے تو یہ شخص تکبیر کہہ کر نماز میں شریک ہوجائے ۔
(2)مذکورہ صورت میں بقیہ نماز جنازہ کی تکمیل کا طریقہ یہ ہے کہ یہ شخص امام کے سلام پھیرنے کے بعد اور جنازے کے اٹھائے جانے سے پہلے اتنی تکبیریں کہہ کر سلام پھیردے جتنی تکبیریں اس کی رہ گئی تھیں اور ان تکبیروں کے درمیان دعا وغیرہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔
ہندیہ (1/164) میں ہے:
وإذا جاء رجل وقد كبر الإمام التكبيرة الأولى ولم يكن حاضرا انتظره حتى يكبر الثانية ويكبر معه فإذا فرغ الإمام كبر المسبوق التكبيرة التي فاتته قبل أن ترفع الجنازة وهذا قول أبي حنيفة ومحمد – رحمهما الله تعالى – وكذا إن جاء وقد كبر الإمام تكبيرتين أو ثلاثا، كذا في السراج الوهاج
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved