- فتوی نمبر: 11-337
- تاریخ: 08 اپریل 2018
استفتاء
نماز جنازہ میں ہاتھ کب چھوڑنے چاہیں؟سلام پھیرنے سے پہلے یا کہ سلام کے بعد؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز جنازہ میں ہاتھ چوتھی تکبیر کے بعد اور سلام پھیرنے سے پہلے بھی چھوڑ سکتے ہیں اور بعد میں بھی چھوڑ سکتے ہیں ۔
وفی الخلاصۃ1/225:
ولایعقد بعد تکبیر الرابع لانه لا یبقی ذکر مسنون حتی یعقد فالصحیح انه یحل الیدین ثم یسلم تسلیمتین هکذا فی الذخیرة…وهو سنة قيام له قرار فيه ذكر مسنون فيضع حالة الثناء و فى القنوت و تكبيرات الجنازة، قوله فيه ذكر مسنون اى مشروع فرضا كان او واجبا او سنة…شامى و فى الخلاصة … و لعل هذا منشاء اطلاق الوضع في التكبيرات …….عزيز الفتاوى 1/333
© Copyright 2024, All Rights Reserved