• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

۔نماز جنازہ میں رفع یدین کا حکم2۔ہرتکبیرکے بعد ہاتھ باندھنا3۔چوتھی تکبیر کےبعد ہاتھ چھوڑیں یا باندھیں

  • فتوی نمبر: 14-182
  • تاریخ: 21 جون 2019

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

نماز جنازہ کے طریقے کے حوالے سے چند سوال ہیں جن کا جواب جلدفرمادیں ۔چار تکبیریں،   پہلی  کے بعد ثناء دوسری کے بعد درود تیسری کے بعد دعا چوتھی کے بعد سلام ۔

1۔            کیا چاروں تکبیروں کے ساتھ رفع الیدین کیا جائے گا؟

2۔            ہر تکبیر کے بعد  ہاتھ باندھنے ہیں یا کھلے چھوڑیں گے؟

3۔            آخری تکبیر کے بعد سلام پھیرنے اورہاتھ چھوڑنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ نماز جنازہ میں صرف پہلی تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا جائے گا ۔باقی تکبیرات کےساتھ رفع یدین نہیں کیا جائے گا،   ہاتھ بدستور بندھے ہوئے ہونے چاہئیں۔

۲۔ ہر تکبیر کے بعد ہاتھ باندھنے ہیں ،تکبیرات کے بعد ہاتھ کھلاچھوڑنے کی بات عید کی نماز میں ہے جنازہ کی نماز میں نہیں ۔

۳۔                        آخری تکبیر کے بعد دونوں ہاتھ پہلے چھوڑدیں اور بعد میں سلام پھیریں یا پہلے دونوں طرف سلام پھیرلیں اور بعد میں دونوں ہاتھ چھوڑ دیں یہ دونوں طریقے درست ہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved