• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز جنازہ میں تین تکبیریں کہیں تو کیا حکم ہے

  • فتوی نمبر: 14-134
  • تاریخ: 27 اپریل 2019

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر نماز جنازہ پڑھایا اور صرف تین تکبیر پڑھی گئی اور اس طرح دفنا دیا گیا تو کیا حکم ہے ؟

وضاحت مطلوب ہے:

یہ کوئی واقعہ پیش آیا یا صرف معلومات لے رہے ہیں ؟

جواب وضاحت:

اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے اور اگلے دن پھر قبر پر جاکر جنازہ پڑھایا گیا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں پہلا جنازہ نہیں ہواتھا لیکن جب دوسرے دن قبر پر نماز جنازہ پڑلی گئی تونماز جنازہ ہو گئی لہذا اب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں  ۔

لمافی الهندیة(164/1)

وصلاۃ الجنازۃ اربع تکبیرات ولو ترک واحدۃ منها لم تجز صلوته هکذا فی الکافی۔

ولما فی البحر(319/2)

فان دفن بلاصلوۃ ۔صلی علی قبرہ مالم یتفسخ لان النبی ﷺ صلی علی قبر امرأۃ من الانصار

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved