- فتوی نمبر: 13-66
- تاریخ: 05 مئی 2019
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب !زید نے موت سے پہلے یہ وصیت کی کہ میرا نماز جنازہ بکر پڑھائے گا مفتی صاحب اس وصیت کی شرعی حیثیت کیا ہے؟عربی کتب سے حوالہ دیکر مشکور فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس وصیت کی شرعی حیثیت میت کی ایک خواہش کی ہے ۔شرعا جنازہ پڑھانے کا جس کا حق ہے وہ اس سے ختم نہیں ہوتا۔
فی الشامیة(143/3)
والفتوی علی بطلان الوصیة بغسله والصلاة علیه (قوله:والفتوی الخ)عزاه فی الهندیة الی المضمرات ای لو اوصی بان یصلی علیه غیر من له حق التقدم او بان یغسله فلان لایلزم تنفیذ وصیته اھ
© Copyright 2024, All Rights Reserved