• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

نماز میں عورت کہاں تک ہاتھ اٹھائے؟

استفتاء

نماز میں عورت کے لیے کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانا ضروری ہے یا  کندھوں کو لگانا ضروری ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کے لئے نماز میں کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانا کافی ہے کندھوں کو لگانے کی ضرورت نہیں۔

فہم حدیث 2/287 میں ہے:

عن عبد ربه سلمان قال رأيت ام الدرداء ترفع يديها في الصلاة حذو منكبيه‍ا

ترجمہ:عبد ربہ سلمان کہتے ہیں میں نے حضرت ام درداء کو دیکھا کہ انہوں نے نماز میں اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کندھوں تک اٹھائے

عالمگیریہ 1/143 میں ہے:

والمرأة ترفع حذاء منكبيها ه‍و الصحيح كذا فى اله‍داية والتبيين

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved