- فتوی نمبر: 28-89
- تاریخ: 10 مئی 2023
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز پڑھنے کا طریقہ
استفتاء
ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا جس طرح اہل سنت پڑھتے ہیں اور جس طرح اہل حدیث پڑھتے ہیں اور ایک ہاتھ کھول کر جس طرح اہل تشیع پڑھتے ہیں ۔ ان سب میں سے ٹھیک طریقہ کون سا ہے؟ حدیث نبوی سے کون سا طریقہ ثابت ہے؟یا سارے ہی ٹھیک ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری تحقیق میں جس طرح اہل سنت ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہیں وہ ٹھیک ہے اور وہ طریقہ مندرجہ ذیل حدیث سے ثابت ہے۔
مصنف ابن ابی شیبہ(رقم الحدیث:3959) میں ہے:
عن وائل بن حجر ، عن أبيه ، قال : رأيت النبي صلى الله عليه وسلم وضع يمينه على شماله في الصلاة تحت السرة.
ترجمہ: حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے نماز میں ناف کے نیچے اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ کے اوپر رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved