• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

(1)نوافل کے رکوع سجدے میں رکوع سجدے کی تسبیحات کے علاوہ کچھ اور پڑھنا، دعا مانگنا (2)زکوۃ میں یوم الوجوب کی قیمت کااعتبار ہوگایا یوم الاداء کی قیمت کا؟

استفتاء

1۔میں نے یہ مسئلہ پوچھنا ہے کہ جو شکرانے کے نفل ہوتے ہیں یا جو بھی نفل ہوتے ہیں ان کے رکوع و سجود میں تسبیحات کے علاوہ  کچھ اور بھی پڑھ سکتے ہیں ساتھ ملا کر ۔یعنی سبحان ربی الاعلی کے ساتھ کوئی اسم اعظم یا کچھ اور دعا پڑھی جا سکتی ہیں۔

2.جس کے ذمہ زکوۃ تھی اس نے پچھلے سال اگر زکوۃ نہیں دی اب وہ پرانی قیمت کے حساب سے زکوۃ دے گا  یا موجودہ سال کی قیمت کے حساب سے زکوۃ دے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1-نوافل کےرکوع سجدے میں رکوع سجدے کی تسبیحات کے ساتھ اسم اعظم یا کوئی ایسی دعا بھی پڑھی جاسکتی ہے جو قرآن وحدیث میں وارد ہوئی ہو یا جو صرف اللہ تعالی ہی سے مانگی جاسکتی ہو ۔نیز اس دعا کاعربی میں ہوناضروری ہے ،غیرعربی میں جائز نہیں۔

2- پرانی قیمت کےحساب سےبھی دے سکتا ہے اور موجودہ کےحساب بھی دے سکتا ہے ،تاہم بہتر یہ ہے کہ جو زیادہ  ہواس کے حساب سے دے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved