- فتوی نمبر: 20-126
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > نماز > سنت اور نفل نمازوں کا بیان
استفتاء
نوافل کس ٹائم ادا کرنے چائییں ؟ان کا کیا وقت ہوناچاہیے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مکروہ اوقات کےعلاوہ کسی بھی وقت نوافل ادا کرسکتے ہیں ۔نوافل کےلیے مکروہ اوقات یہ ہیں :
(۱)سورج نکلنے سے پندرہ بیس منٹ تک (۲)ظہر کاوقت داخل ہونے سے تقریبا پون گھنٹہ پہلے تک (۳)عصر کی نماز پڑھنے کےبعد سے سورج غروب ہونے تک (۴)سورج غر وب ہونے کےبعد مغرب کی نماز ادا کرنے سے پہلے (۵)تہجد کا وقت ختم ہونے کے بعد سے لے کر سورج نکلے تک
© Copyright 2024, All Rights Reserved