• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پگڑی پر سجدہ کرنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر ٹوپی یا پگڑی پیشانی کے بالکل اوپر ہو اور سر کے بال نظر نہ آتے ہوں تو کیا نماز ہوجائے گی؟

وضاحت:کیا سجدہ میں پیشانی زمین پر لگتی ہے یا نہیں؟

جواب:پیشانی ساری نہیں لگتی کیونکہ آدھی پیشانی پہ عمامہ ہوتا ہے اس لئے آدھی لگتی ہے زمین پر

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں نماز ہو جائے گی ۔

بدائع الصنائع (1/493)میں ہے:

ومنها أن يسجد على الجبهة والأنف من غير حائل من العمامة والقلنسوة ولو سجد على كور العمامة ووجد صلابة الأرض جاز عندنا كذا ذكر محمد في الآثار وقال الشافعي لا يجوز والصحيح قولنا لما روي أن النبي كان يسجد على كور عمامته .

الجوہرۃالنیرۃ (1/63)میں ہے:

( قوله : فإن سجد على كور عمامته أو فاضل ثوبه أجزأه ) وكورها دورها يقال كور عمامته إذا أدارها على رأسه وإنما يجوز إذا وجد صلابة الأرض

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved