• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

پندرہ سال کم عمرکے بچے کی تراویح میں اقتداء

استفتاء

ایک حافظ جس کی عمر  14 سال 4 ماہ ہے۔ کیا اس حافظ کے پیچھے تراویح جائز ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر بالغ ہے تو جائز ہے  ورنہ پورے پندرہ سال سے پہلے جائز نہیں ہے۔فتح القدیر میں ہے:

ولا يجوز للرجال أن يقتدوا بالمرأة و صبي … و في التراويح والسنن المطلقة جوزه مشايخ بلخ و لم يجوزه مشايخنا رحمهم الله. (1/367 )

في در المختار: بلوغ الغلام بالاحتلام … فإن لم يوجد فحتى يتم لكل منهما خمسة عشر سنة به يفتى. (6/153 ). فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved