- فتوی نمبر: 11-304
- تاریخ: 30 مارچ 2018
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز تراویح کا بیان
استفتاء
میرے دوبچے ہیں حافظ قر آن ہیں پندرہ سال بیٹا حذیفہ اور دس سال بیٹی عبیرہ ۔کیا رمضان میں تراویح میں بیٹا سنائے اور بیٹی سن سکتی ہے ؟باقی نمازیوں میں ان بچوں کی والدہ اور والد ہونگے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ کابیٹا اگر بالغ ہو گیا ہے یا چاند کی تاریخ کے لحاظ سے اس کی عمرکے پندرہ سال مکمل ہو کر سولہواں سال شروع ہو چکا ہے تو وہ تراویح میں امام بن سکتا ہے، ورنہ نہیں ۔نیز جس صورت میں آپ کا بیٹا امام بن سکتا ہے اس صورت میں آپ کی بیٹی اس کا سن سکتی ہے ۔البتہ آپ کی اہلیہ اور بیٹی نماز میں پیچھے الگ صف میں کھڑی ہو ں گی۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved