• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قبر کے پاس قرآن مجید پڑھنے کا حکم

استفتاء

كيا قبر كے پاس قرآن مجيد پڑھنا جائز ہے ؟

نبى صلى اللہ عليہ وسلم سے قبر كے پاس قرآن مجيد كى تلاوت كرنے كى كوئى دليل نہيں ہے، لہذا يہ كام مشروع نہيں ہے.مستقل فتوى كميٹى سے مندرجہ ذيل سوال كيا گيا: كيا سورۃ الفاتحہ يا قرآن مجيد كا كچھ حصہ قبر كى زيارت كے وقت پڑھنا جائز ہے؟ اور كيا يہ اس كے ليے فائدہ مند ہو گا ؟

كميٹى كا جواب تھا:

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت ہے كہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم قبروں كى زيارت كيا كرتے، اور فوت شدگان كے ليے مختلف دعائيں كرتے جو انہوں نے اپنے صحابہ كرام كو بھى سكھائيں، ان ميں سے كچھ يہ ہيں:

” ( السلام عليكم أهل الديار من المؤمنين والمسلمين ، وإنا إن شاء الله بكم لاحقون ، نسأل الله لنا ولكم العافية “

اے مومنو اور مسلمان گھر  والوتم پر سلامتى ہو، اور يقينا ہم بھى ان شاء اللہ تم سے آكر ملنے والے ہيں، ہم اللہ تعالى سے اپنے اور تمہارے ليے عافيت كے طلبگار ہيں.

ليكن نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے يہ ثابت نہيں كہ انہوں نے قبروں كے پاس فوت شدگان كے ليے قرآن مجيد كى تلاوت كى ہو، يا كوئى سورۃ ہى پڑھى ہو، حالانكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كثرت سے قبروں كى زيارت كيا كرتے تھے، اور اگر يہ مشروع ہوتى تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم ضرور كرتے، اور اپنے صحابہ كرام كو بھى اس كے ثواب كى رغبت ديتے ہوئے اور اپنى امت پر رحمت كرتے ہوئے، اور تبليغ كا فرض پورا كرتے ہوئے ضرور بتاتے، كيونكہ اللہ سبحانہ وتعالى نے آپ صلى اللہ عليہ وسلم كے متعلق فرمايا ہے:

{تمہارے پاس ايك ايسے پيغمبر تشريف لائے ہيں جو تمہارى جنس سے ہيں، جن كو تمہارا نقصان نہایت گراں گزرتا ہے، جو تمہارى منفعت كے بڑے خواہشمند رہتے ہيں، ايمانداروں كے ساتھ بڑے ہى شفيق اور مہربان ہيں} التوبۃ ( 128 ).

لہذا جب اسباب ہونے كے باوجود رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے يہ كام نہيں كيا تو يہ اس كے مشروع نہ ہونے كى دليل ہے، اور صحابہ كرام رضى اللہ عنہم نے بھى اسے پہچانا تو وہ بھى نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے قدموں پر چلے اور انہوں نے بھى قبروں كى زيارت كے وقت فوت شدگان كے ليے دعا پر ہى اكتفا كيا، اور ان سے بھى ثابت نہيں كہ كسى ايك نے بھى قبروں كى زيارت كرتے وقت فوت شدگان كے ليے قرآن مجيد پڑھا ہو، تو اس طرح فوت شدگان كے ليے قرآن مجيد پڑھنا ايك نئى ايجاد كردہ بدعت ہوئى، اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے صحيح حديث ميں يہ فرمان ثابت ہے:

” جس نے بھى ہمارے اس معاملے ميں كوئى ايسا نيا كام ايجاد كيا جو اس ميں سے نہيں تو وہ كام مردود ہے” متفق عليہ انتہى: ماخوذ از: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 9 / 38 )واللہ اعلم .

الحمد للہ میں مسلمان ہوں میرا تعلق دیوبندمسلک سے  ہے۔ ہم قبر کے پاس سر ،پاؤں،سائیڈ پر کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر قرآن کی تلاوت (سورتیں ،کچھ آیات)پڑھتے ہیں ۔یا بعض اوقات صبح شام یا کسی بھی وقت سورت  اخلاص،یا کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنے پیاروں کو (عزیز ،رشتہ دار،اصحاب،انبیاء،اہل بیت مسلمان ،مومنین مرد، عورتوں)  کو  ایصال ثواب کرتے ہیں ۔ کیا ایسا کرنے سے گناہ ہوگا؟کیا ایسا کر سکتے ہیں ؟؟یا  (کوئی بھی نیک کام  جیسے قرآن کی تلاوت ،صدقہ نوافل وغیرہ) کا  کیسے ایصال ثواب کرنا چاہئے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

قبر کے پاس  یا دور سے قرآن کی تلاوت کر کے یا کلمہ طیبہ پڑھ کر یا اور کوئی نیک عمل کر کے ایصالِ ثواب کر سکتے ہیں ، ایسا کرنے سے گناہ نہ ہو گا بلکہ اجر وثواب ملے گا لہذا ایصالِ ثواب کر نا چاہیے ، جو لوگ قرآن پاک کی تلاوت کے ایصالِ ثواب سے منع کرتے ہیں یا اسے بدعت کہتے ہیں ان کے پاس قرآن وحدیث سے کوئی مضبوط  دلیل نہیں، جبکہ  بعض احادیث سے قرآنی سورتوں کا ایصالِ ثواب بھی ثابت ہے یہ احادیث اگرچہ سنداً ضعیف ہیں لیکن اولاً   تو تعاملِ امت اور تعددِ طرق کی وجہ سے ان کا یہ ضعف ختم ہو جاتا ہے، اور ثانیاً فضائل میں ضعیف حدیث بھی قابل ِ قبول ہوتی ہے۔

شرح الصدور بشرح حال الموتى والقبورللسیوطی ص(311)میں ہے:

عن ابي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من دخل المقابر ثم قرأ فاتحة الكتاب وقل هو الله احد والهاكم التكاثر ثم قال اللهم انى قد جعلت ثواب ما قرأت من كلامك لأهل المقابر من المؤمنين والمؤمنات كانوا شفعاء له الى الله تعالى.

ترجمہ:حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے قبرستان میں جاکر سورۃ فاتحہ اور سورة اخلاص اور سورة تکاثر پڑھی اور اس کے بعد یہ کہا کہ اے اللہ میں نے تیرے کلام میں سے جو سورتیں پڑھی ہیں میں اس کا ثواب قبرستان میں مدفون مؤمنین و مؤمنات کو دیتا ہوں تو قیامت کے دن اس قبرستان والے اللہ پاک کے سامنے اس کے لیے شفاعت کریں گے۔

وفیہ ایضاً ص(312):

عن انس رضى الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من دخل المقابر فقرأ سورة يس خفف الله عنهم وكان له بعدد من فيها حسنات.

ترجمہ:حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص قبرستان میں جاکر سورةيس پڑھتاہے تو اللہ پاک مردوں سے عذاب قبر کو ہلکا کرتے ہیں اور اس آدمی کو قبرستان میں مدفون لوگوں کی تعداد کے بقدر نیکیاں ملیں گی۔

مرقاۃ المفاتیح (326/9) میں ہے:

وقال علماؤنا:الأصل فى الحج عن الغير ان الانسان له ان يجعل ثواب عمله لغيره من الاموات والاحياء حجا او صلاة او صوما او صدقة او غيرها كتلاوة القرآن والاذكار فاذا فعل شيئا من هذا وجعل ثوابه لغيره جاز ويصل اليه عند اهل السنة والجماعة.

تدريب الراوی (صفحہ نمبر :29) میں ہے:

قال ابن عبد البر في الاستذكار: لما حكي عن الترمذي أن البخاري صحح حديث البحر: «هو الطهور ماؤه» ، وأهل الحديث لا يصححون مثل إسناده، ‌لكن ‌الحديث ‌عندي صحيح؛ لأن العلماء تلقوه بالقبول.

تدريب الراوی (صفحہ نمبر :29) میں ہے:

قال بعضهم: ‌يحكم ‌للحديث بالصحة إذا تلقاه الناس بالقبول وإن لم يكن له إسناد صحيح.

توضیح الافکار للصنعانی (1/171) میں ہے  :

قال النووي إمام زمانه في هذه الصناعة في بعض أحاديث ذكرها هذه و إن كانت أسانيد مفرداتها ضعيفة فمجموعها يقوي بعضه بعضا و يصير الحديث حسنا و يحتج به و سبقه إلى ذلك البيهقي و غيره ويحمل ذلك على ما ضعفه ناشئ عن سوء الحفظ أو اختلاط أو تدليس مع كون رواته من أهل الصدق و الديانة أما الضعف بنحو كذبه أو شذوذه فلايجبره شيء و الحاصل أن ماحسنه لذاته يحتج به مطلقا و حسنه لغيره إن كثرت طرقه احتج به و إلا فلا

النکت للزرکشی (ص 412) میں ہے :

«وشذ ابن حزم عن الجمهور فقال : ولو بلغت طرق الضعيف الفا لايقوي ولايزيد انضمام الضعيف إلى الضعيف إلا ضعفا … وهذا مردود لأن الهيئة الاجتماعية لها أثر ، ألا ترى أن خبر المتواتر يفيد القطع مع أنا لو نظرنا إلى آحاده لم يفد ذلك فإذا كان مالا يفيد القطع بانفراده يفيده عند الانضمام فأولى أن يفيد الانضمام الانتقال من درجة الضعف إلى درجة القوة فهذا سؤال لازم لا سيما إذا بلغ مبلغ التواتر فإن المتواتر لايشترط في أخباره العدالة كما تقرر في علم الاصول.»

النکت  علی مقدمۃ ابن صلاح(308/2) میں ہے:

أن الضعيف لايحتج به في العقائد والأحكام، ويجوز روايته والعمل به في غير ذلك، كالقصص وفضائل الأعمال، والترغيب والترهيب، ونقل ذلك عن ابن مهدي وأحمد بن حنبل، وروى البيهقي في المدخل عن عبد الرحمن ابن مهدي أنه قال : ” إذا روينا عن النبي صلى الله عليه و سلم في الحلال والحرام والأحكام شددنا في الأسانيد، وانتقدنا في الرجال، وإذا روينا في فضائل الأعمال والثواب والعقاب سهلنا في الأسانيد، وتسامحنا في الرجال”.

فتح المغیث (289/1) میں ہے:

  قد حكى النووي في عدة من تصانيفه إجماع أهل الحديث وغيرهم على العمل به في الفضائل ونحوها خاصةً.

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (4/ 198,199) میں ہے:

وأخرج أبو القاسم: سعد بن علي الزنجاني في فوائده عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من دخل المقابر ثم قرأ فاتحة الكتاب وقل هو الله أحد، وألهاكم التكاثر. ثم قال: إني جعلت ثواب ما قرأت من كلامك لأهل المقابر من المؤمنين والمؤمنات، كانوا شفعاء له إلى الله تعالى»  ….وأخرج عبد العزيز صاحب الخلال بسنده عن أنس: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من دخل المقابر فقرأ سورة يس خفف الله عنهم، وكان له بعدد من فيها حسنات….. وبالأحاديث المذكورة، وهي ، وإن كانت ضعيفة فمجموعها يدل على أن لذلك أصلا، وأن المسلمين ما زالوا في كل مصر وعصر يجتمعون ويقرأون لموتاهم من غير نكير، فكان ذلك إجماعا.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved