- فتوی نمبر: 16-38
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > نماز > قضاء نمازوں کے پڑھنے کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر کسی شخص کی بڑھاپے اور بیماری کی وجہ سے کچھ نمازیں قضا ہو جائیں تو ایک نماز قضا ہونے پر کیا فدیہ ہوتا ہے
وضاحت مطلوب ہے: کیا قضا نماز وں کو ادا کرنے کی طاقت نہیں؟
جواب وضاحت: جی نہیں دو تین دن کی نمازیں آپریشن کے بعد قضا ہوئی تھیں اسی کے بارے میں معلوم کرنا تھا عمر 85 برس ہے۔
وضاحت مطلوب ہے: اس وقت ان کی کیا حالت ہے نماز پڑھ رہے ہیں یا نہیں؟
جواب وضاحت: اس وقت طبیعت ٹھیک ہے اور نمازیں لیٹ کر پڑھ رہے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں جب لیٹ کر نماز پڑھنے پر قدرت ہے تو ان نمازوں کی قضا ضروری ہے فدیہ دینا جائز نہیں
فتاویٰ عالمگیریہ268/1 میں ہے:
سئل الحسن بن علي عن الفديه عن الصلاه في مرض الموت هل يجوز؟ فقال لا
چنانچہ شامی 646/2 میں ہے:
ولو فدى عن صلاته في مرضه لا يصح بخلاف الصوم…….ومقتضاه ان غير الشيخ الفانى ليس له ان يفدى عن صومه في حياته لعدم النص ومثله الصلاة ولعل وجهه انه مطالب بالقضاء اذا قدر ولا فدية عليه الا بتحقيق العجز عنه بالموت فيوصى بها بخلاف الشيخ الفانى فانه تحقق عجزه قبل الموت عن اداء الصوم وقضائه فيفدى فى حياته ولا يتحقق عجزه عن الصلاة لانه يصلي بما قدر ولو مومئابراسه فان عجز عن ذلك سقطت عنه اذا كثرت.
© Copyright 2024, All Rights Reserved