• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

رات کی ابتداء اور تہجد کے لیے ایک تہائی کا دورانیہ

استفتاء

رات کا وقت مغرب سے شروع ہوتا ہے یا عشاء کی نماز سے؟

تہجد کے لئے ایک تہائی قیام کا دورانیہ کب سے شمار کرنا ہو گا؟براہ مہربانی رہنمائی کر دیں جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

رات کا وقت غروبِ آفتاب سے شروع ہوتا ہے عشاء سے نہیں، لہذا تہجد کے لئے ایک تہائی قیام کا دورانیہ بھی غروبِ آفتاب کے اعتبار سے شمار ہو گا۔

چنانچہ شامی (ج 3 ص 384) میں ہے

الیوم الشرعی من طلوع الفجر الی الغروب.فاطمة

المنجد فی اللغة و الأدب ص 742)

اللیل:من مغرب الشمس إلی طلوع الفجر أو الی طلوع الشمس

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved