• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

رہائش کے لیے خریدے گئے پلاٹ پر زکوٰة

استفتاء

میں نے ایک زمین خریدی ہے قسطوں پر اور میں اس کی پانچ ہزار روپے قسط دیتاہو لیکن میری آمدن صرف پانچ ہزار روپے ہے اس کے علاوہ کوئی پیسہ میرے پاس نہیں اور اگر میں اس قسطوں والوں سے پیسے واپس لوں تو آدھے پیسے ملتے  ہیں لیکن میں نے زمین لینی ہے روپے واپس نہیں لینے جس میں  میری قسطیں 97000 جاچکی ہیں اور  وہ زمین میں نے رہائش کے لیے لینی ہے، کیا اس پر زکوة آتی ہے کہ نہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں زکوة واجب نہیں ہوتی۔

ومنها فراغ المال عن حاجته الأصلية فليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنزل ودواب الركوب وعبيدالخدمة وسلاح الاستعمال زكوة. (عالمگیری،ص:172، ) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved