استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سجدہ سہو کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سجدہ سہو کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ آخری رکعت میں التحیات پڑھ کر ایک طرف سلام پھیر کر دو سجدے سہو کے کیے جائیں اس کے بعد دوبارہ التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر نماز سے نکلنے کے لیے دونوں طرف سلام پھیر دیا جائے
© Copyright 2024, All Rights Reserved