- فتوی نمبر: 26-347
- تاریخ: 01 جولائی 2026
- عنوانات: عبادات > نماز > مکروہات نماز کا بیان
استفتاء
تنقیح: صلوۃ تسبیح میں جہاں جہاں تیسرا کلمہ پڑھتے ہیں، اس نماز میں وہاں 40 مرتبہ ﷺ پڑھتے ہیں،اسی طرح چار رکعات میں 1120 مرتبہ درود شریف ہوجاتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز میں قعدہ اخیرہ میں تو مطلقا خواہ نماز فرض ہو یا نوافل درود شریف پڑھنا سنت ہے جبکہ نوافل میں قعدہ اولی میں بھی پڑھنا سنت ہے ، نیز نماز جنازہ میں بھی درود پڑھنا سنت ہے مذکورہ جگہوں کے علاوہ نماز میں کسی اور جگہ درود پڑھنا مکروہ ہے۔لہذا صلوۃ درود پڑھنا مکروہ ہے۔
فتاوی شامی(2/281-282)میں ہے:
(وسنة فى الصلاة): أى في قعود أخير مطلقا، وكذا في قعود اول في النوافل غير الرواتب، تأمل وفى صلاة الجنازة ………. (ومكروهة في صلاة غير تشهد أخير)
الجوہرۃ النیرۃ (1/67)میں ہے:
وقال ابوالقاسم الصفار انما موضع الصلاة على النبى في القعدة الاخيرة، كذا في الفتاوى.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved