استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ظہر کےفرض اکیلےمیں پڑھتے ہوئے اونچی تلاوت(مطلب مکمل سورہ فاتحہ اورسورہ اخلاص ) ہوگئی جس کی آواز 15فٹ تک سنائی دی گئی ہو ۔کیا سجدہ سہو واجب ہوگیا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں سجدہ سہوواجب ہو گا۔
الفتاوى الهندية (1/ 72)
وإن كان منفردا إن كانت صلاة يخافت فيها يخافت حتما هو الصحيح وإن كانت صلاة يجهر فيها فهو بالخيار
حاشية ابن عابدين (1/ 469)
والإسرار يجب على الإمام والمنفرد فيما يسر فيه وهو صلاة الظهر والعصر والثالثة من المغرب والأخريان من العشاء وصلاة الكسوف والاستسقاء كما في البحر
مسائل بہشتی زیور(1/229)میں ہے:
مسئلہ: اگر آہستہ آواز کی نماز میں کوئی شخص خواہ امام ہو یا منفرد بلند آواز سے قرأت کر جائے ……تو اس کو سجدہ سہو کرنا چاہیے ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved