- فتوی نمبر: 6-121
- تاریخ: 28 ستمبر 0201
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان > حرمت مصاہرت
استفتاء
بیوی کے سسر نے اپنی بہو کو غلط طریقے سے چھوا ہے، شہوت کے ساتھ ایک مرتبہ اس کو پیچھے سے پکڑا اور بوس کنار کرتا رہا، بہو نے اپنے خاوند کو کئی بار ذکر کیا اور اس کے شوہر نے خود بھی دیکھا اپنے والد کو حرکت کرتے ہوئے۔ کیا اب وہ عورت اپنے خاوند پر حلال ہے یا نہیں؟ اس خاوند کے اس عورت سے تین بچے بھی ہیں۔ اور یہ کام سات سال جاری رہا۔
نوٹ: سسر نے اپنی بہو کو پیچھے سے پکڑا اور ان کے درمیان کپڑا تھا، بازو کو چھوتے وقت کپڑا نہیں تھا اور بوسہ رخسار سے اور پیشانی سے بھی لیا ہے۔ اب اس سسر کا دو ماہ قبل انتقال ہو گیا ہے۔ آیا وہ عورت طلاق کا مطالبہ کر سکتی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں سسر کا یہ فعل سخت گناہ کی بات ہے۔ البتہ بہو بیٹے کا نکاح باقی ہے۔ (فقہ اسلامی: 35)
© Copyright 2024, All Rights Reserved