- فتوی نمبر: 16-79
- تاریخ: 16 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > کمپنی و بینک > سودی بینکاری
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میراحبیب میٹرو بینک میں سیونگ اکاؤنٹ ہے تقریبا تین یا چار سال سے زیادہ ہوگئے ہیں کہ اکاؤنٹ کھلوایا ہواہے اکاؤنٹ میں جتنے پیسے تھے اس پر منافع لگتارہاجوجائز نہیں تھا میرے لیے اورمیں پیسے لے لے کراستعمال کرتارہا پھر ایک پلاٹ بھی لیا ہے۔میں نے بینک سے ہی پیسے دینے تھے تو میرے پیسوں کے ساتھ وہ پیسے بھی ملے ہوئے ہوں گے جو بینک میں منافع لگتا رہا۔اب مجھے کیا کرنا چاہیے کہ میرےپیسے پاک ہوجائیں اورپلاٹ بھی پاک ہوجائے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ کو یہ تو پتہ ہوگا کہ آپ کی اصل رقم کتنی تھی اس سے زائد رقم کو ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کردیں اورآئندہ کے لیے اس اکاؤنٹ کو ختم کروادیں اورجونفع ابھی تک نہ لیا ہو اسے نہ لیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved