- فتوی نمبر: 1-247
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > شرکت کا بیان
استفتاء
ہم چار بھائی ***، ***، ***،*** ایک کاروبار واٹر پروفنگ کے سلسلے میں شروع کرنا چاہتے ہیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
1۔ *** صاحب اس کام میں کافی تجربہ رکھتے ہیں۔ دماغی کام زیادہ ان کا ہے، کام لینے، کروانے اور رقم کی حفاظت کی شکلیں سوچھنے میں زیادہ حصہ ان کا ہے۔ کام میں ماہر ہونے کی وجہ سے زیادہ حصہ 40 فیصد نفع کا ان کا ہے۔ پیسے انویسٹمنٹ میں ان کا حصہ شامل نہیں۔
2۔ *** صاحب پیسے خرچ کریں گے جس کی تفصیل یہ ہے کہ جتنی رقم کی ضرورت ہوگی اس رقم کے دو حصے بھائی ***کو قرض دیں گے جن میں سے*** ایک حصہ*** کو قرض دیں گے۔ اسی طرح سے تینوں حصے دار راؤ ***، ***، ***آپس میں برابر کے نفع و نقصان میں اور محنت میں شریک ہوں گے۔ ان تینوں کی آپس میں شراکت ہوگی اور بھائی **** صاحب کے ساتھ مضاربت ہوگی۔ ہوسکتا ہے کہ اس کاروبار میں پیسے کی بالکل بھی ضرورت نہ پڑے یا پڑ جائے۔ ضرورت پڑنے پر مندرجہ بالا تفصیل کے مطابق باہمی مشورے سے رقم کا انتظام کر لیا جائے گا۔ برائے مہربانی اس معاملے میں اگر کوئی غیر شرعی شق ہے تو رہنمائی فرما دیں۔ ایک مفتی صاحب نے بتایا تھا کہ رقم پہلے مضاربت والے بھائی کے پاس جمع کروانا ضروری ہے۔ یا دوسری صورت یہ ہے کہ بھائی **** صاحب بھی تھوڑا سا حصہ رقم کا شامل کر کے شراکت کی شکل بن جائے۔ اس صورت میں 40 فیصد نفع **** اور باقی تینوں کا 20 فیصد طے کر سکتے ہیں کہ نہیں؟ اور اس صورت میں اگر خدانخواستہ نقصان ہو تو بھائی **** کے حصے میں نقصان آئے گا وہ برابر کا ہوگا یا ان کے سرمایہ کے حساب سے ہوگا۔ براہ مہربانی یہ بھی بتادیں کہ اس سلسلے میں اگر ہمیں کوئی چیزیں جیسے ٹیلی فون، اسٹیشنری، گاڑی وغیرہ کی ضرورت پڑتی ہے اور باہمی مشورے سے خرید لیتے ہیں تو کیا باہمی رضامندی سے ہم چاروں میں سے کوئی صاحب ان چیزوں کو اپنے انفرادی استعمال ( اس کاروبار سے ہٹ کر) لا سکتا ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب تحریر دیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے۔
وضاحت مطلوب ہے: کام کی نوعیت تفصیل سے لکھیں۔
جواب: کام کی نوعیت یہ ہے کہ جب گھر تعمیر کیے جاتے ہیں تو گھروں کی چھتوں، تہہ خانوں اور دیواروں میں بارش وغیرہ کی وجہ سے اندر پانی یا نمی آجاتی ہے۔ فیکٹریوں اور پلازوں کی تعمیر میں بھی یہ مشکل پیش آتی ہے۔ اس نمی کو روکنے کے لیے تارکول یا مختلف کیمیکلز کے ذریعے واٹر پروفنگ کی جاتی ہے۔ ہم ایک کمپنی الٹرا سے ادھار کمیکل لے کر مختلف رہائشی سکیموں سے کام آرڈر لے کر کام پورا کروا کر رقم لے کر الٹرا والوں کے کیمیکل کی قیمت ادا کر دیں گے اور اپنی محنت کا حصہ رکھ لیں گے۔ کام کی محنت میں چاروں بھائی شامل ہیں۔ جس کو کوئی اور کام یا مجبوری درپیش آجائے گی تو باہمی رضامندی سے اجازت ہوگی۔
نوٹ: **** جو **** اور **** **** کو جو قرض دیں گے وہ شراکت کرنے کے لیے دیں گے۔ جو بعد نفع آنے پر تھوڑا تھوڑا کر کے وہ ادا کریں گے یا اگر خدا نخواستہ نفع نہ آیا تو بھی **** عامر کو اور **** **** کو سہولت کے ساتھ قرض واپس کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس طرح سے قرضہ لینے کی صورت اس لیے اختیار کی ہے کہ **** کا تعلق **** سے زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے **** بھائی **** سے قرضہ لے رہے ہیں اور **** بھائی **** سے قرضہ لے رہے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بہتر یہی ہے کہ جب سب نے کچھ نہ کچھ کام کرنا ہی ہے تو **** بھی اپنا کچھ روپیہ ملا لیں۔ نقصان سرمایہ کے تناسب سے ہوگا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved