• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد کا وقت

استفتاء

۱۔ تحیہ الوضو کے دونوافل وضو کے فورابعد ادا کرنے ہوتے ہیں یا پھر کچھ دیر بعد بھی ادا کر سکتے ہیں ؟

۲۔ تحیۃ المسجد کے نوافل جماعت کھڑی ہونے سے پہلے ادا کرنے ہوتے ہیں یا جماعت کے بعد بھی ادا کرسکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ تحیۃ الوضو کے نوافل وضو کرنے کے بعداعضاء وضو کے خشک ہونے سے پہلے پڑھنا مستحب ہے تاہم کسی عذر کی بناء پرکچھ دیر بعد بھی ادا کرسکتے ہیں۔

فی الدرالمختار(464/2)

(وندب رکعتان بعد الوضوء )یعنی قبل الجفاف کما فی الشرنبلالیۃ عن المواھب

۲۔ اگر جماعت کھڑی ہونے سے پہلے وقت ہو تو تحیۃ المسجد کے نوافل پہلے ادا کریں ورنہ جماعت میں شامل ہونے سے خود بخود ادا ہو جائیں گے ،لہذا بعد میں پڑھنے کی ضرورت نہیں۔

فی الدر المختار(459/2)

ویسن تحیۃ )رب (المسجد ،وھی رکعتان واداء الفرض)او غیرہ وکذا دخولہ بنیۃ فرض او اقتداء (ینوب عنھا)بلانیۃ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved