- فتوی نمبر: 33-201
- تاریخ: 22 جون 2025
- عنوانات: عبادات > نماز > نماز پڑھنے کا طریقہ
استفتاء
نماز کے ابتدا میں تکبیر تحریمہ کے وقت نظر سجدہ کی جگہ ہونی چاہیے یا قبلہ کی طرف ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
تکبیر تحریمہ کہتے وقت نظر سجدہ کی جگہ ہونی چاہیے۔
توجیہ: تکبیر تحریمہ کے لیے قیام شرط ہے اور قیام کی حالت میں نظر سجدہ کی جگہ ہونی چاہیے۔
شامی(2/159) میں ہے:
(من فرائضها) التي لا تصح بدونها (التحريمة) قائما.
شامی(2/214) میں ہے:
نظره إلى موضع سجوده حال قيامه.
ہندیہ(1/72) میں ہے:
(وآدابها) نظره إلى موضع سجوده حال القيام.
نمازیں سنت کے مطابق پڑھیئے، مفتی تقی عثمانی صاحب (ص:7) میں ہے:
نماز شروع کرنے سے پہلے ۔
1- آپ کا رخ قبلے کی طرف ہونا ضروری ہے۔
2- آپ کو سیدھا کھڑے ہونا چاہیے اور آپ کی نظر سجدہ کی جگہ پر ہونی چاہیے گردن کو جھکا کر ٹھوڑی کو سینے سے لگا لینا بھی مکروہ ہے اور بلا وجہ سینے کو جھکا کر کھڑا ہونا بھی درست نہیں اس طرح سیدھے کھڑے ہوں کہ نظر سجدے کی جگہ پر رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved