- فتوی نمبر: 18-293
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جو پاک دامن عورت نماز روزے کی پابندی کرے اور جو شوہر کی خدمت کرے اس کیلئے جنت کے 8 دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔
کیا یہ بات درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ بات درست ہے۔
مسند احمد (رقم الحدیث: 1661) میں ہے:
عن عبدالرحمن بن عوف قال قال رسول الله ﷺ اذا صلت المراة خمسها و صامت شهرها و حفظت فرجها واطاعت زوجها قيل لها ادخلي الجنة من اي ابواب الجنة شئت
ترجمہ: حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا جب عورت اپنی پانچ وقت کی نماز پڑھے ، اپنے ماہ (رمضان) کا روزہ رکھے ، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے تو اس سے کہا جائے گا کہ جنت کے جس دروازے سے داخل ہونا چاہے تو داخل ہو جا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved