- فتوی نمبر: 13-142
- تاریخ: 27 فروری 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > طلاق کا بیان > نکاح کا بیان > مہر کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عور ت جو کہ شادی شدہ ہے اور اس سے وطی بھی ہو چکی ہے لیکن کسی معاملے کیوجہ سے شوہر نے اس کو طلاق دے دی آیا کہ اس عورت کو حق مہر ملے گا یا نہیں ؟
تنقیح
عورت خاوند کے پاس دس بارہ دن رہی ہے۔مسئلہ کا پس منظر یہ ہے سائل نے ابھی تک عورت کا حق مہرادا نہیں کیا اور عورت کو طلاق دے دی اور سائل یہ پوچھنا چاہتا ہے کہ شرعی طور پر میرے ذمے حق مہر بنتا ہے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں خاوند کو پو را حق مہر دینا ہو گا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved