• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تقسیمِ میراث کی ایک صورت

استفتاء

ہم نے والد محترم مرحوم کی وراثت میں سے ایک مکان فروخت کیا ہے جس کی قیمت 1 کروڑ 34 لاکھ روپے ملی ہے،ان کے ورثاء میں ان کی بیوی ، چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں  تو مذکورہ رقم میں سے ہر فرد کے حصے میں کتنی رقم آئے گی؟

مذکورہ مکان ہمیں دادی محترمہ نے والد صاحب کے انتقال کے بعد دیا تھا  اور اسی وقت چچا اور پھوپھی جان کو بھی حصہ دے دیا تھا حالانکہ پھوپھی جان حصہ نہیں لے رہی تھی لیکن پھر بھی ان کو زبردستی پیسوں کی شکل میں حصہ دے دیا تھا۔جس وقت دادی جان نے حصہ دیا تھا اس وقت  دادا جان بھی وفات پا چکے تھے۔

تنقیح:مذکورہ مکان میرے دادا جان کا تھا لیکن ان کی وفات کے بعد وراثت تقسیم نہیں ہوئی پھر ہمارے والد صاحب کی وفات کے بعد دادی جان نے وراثت تقسیم کی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ رقم  میں سے 1675000 روپے مرحوم کی بیوی کو ، 2345000 روپے مرحوم کے ہر بیٹے کو اور 1172500 روپے مرحوم کی ہر بیٹی کو ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved