• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تراویح میں عورت کی امامت

استفتاء

ایک عورت دوسری عورت کو تراویح میں قرآن شریف سنائے۔ صرف مقصد یہ ہے کہ قرآن شریف یاد ہوجائے تو کیا شرعاً اس طرح جائز ہے یا نہیں؟ اور یہ عمل صرف دو عورتیں کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورتوں کی جماعت مکروہ تحریمی ہے اگر چہ تراویح کی نماز ہی  کیوں نہ ہو۔

و يكره تحريماً جماعة النساء ولو في التراويح أفاد أن الكراهة في كل تشرع فيه جماعة الرجال فرضاً أو نفلاً. (شامی، 366/ 2 )

بہتر یہ ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح یاد کر کے دور کیا کریں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved